پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کی کال کے باوجود مختلف شہروں میں سپلائی معمول کے مطابق جاری

0
1076

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی کال کے باوجود ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر سپلائی معمول کے مطابق جاری ہے۔

لاہور شہر کے بیشتر علاقوں جلو موڑ، جی ٹی روڈ، گڑھی شاہو، شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، مغلپورہ، کنٹونمنٹ سمیت شاد باغ، عامر روڈ کے علاقوں کے پٹرول پمپس کھلے ہیں، رات گئے اسلام آباد اور راولپنڈی کیلئے ہڑتال کی منسوخی کے بعد سے پٹرول پمپ مالکان تذبذب کا شکار ہیں۔

صرف راولپنڈی اور اسلام آباد کیلئے ہڑتال کی منسوخی نے دیگر شہریوں کے پٹرول پمپس بھی کھلوا دیئے۔

واضح رہے کہ پاکستان پٹرول ڈیلرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر قاضی خالد کے انتقال کے باعث جڑواں شہروں میں رات گئے ہڑتال کی کال منسوخ کی گئی ہے۔

لودھراں
دوسری جانب لودھراں میں بھی پٹرول پمپ مالکان نے پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا، شہر کے تمام پٹرول پمپس پر معمول کے مطابق پٹرول کی فروخت جاری ہے۔

پٹرول پمپس کے عملے کا کہنا ہے کہ ہمیں ہڑتال بارے کوئی ہدایات نہیں ملیں۔

یاد رہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے فنانس بل میں 0.5 فیصد ایڈوانس ٹرن اوور ٹیکس لگانے کے خلاف آج سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY