خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں دو امن دشمنوں کو جہنم واصل کردیا گیا، عسکری ذرائع کے مطابق دہشت گرد عید کے موقع پر دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق پاکستان رینجرز نے خفیہ اطلاعات پر ڈیرہ غازی خان کے علاقے میں بڑی کارروائی کی اور دو دہشت گردوں کو ہلاک، جب کہ پانچ کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد عید کے موقع پر مذہبی اجتماع کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔ آپریشن ڈیرہ غازی خان کے علاقے وڈور اور کوٹ مبارک میں کیا گیا۔

دوسری جانب ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں سی ٹی ڈی نے بھی کامیاب کارروائی کے دوران تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ دہشت گردوں کی شناخت عبدالحمید، لال گل اور دین محمد کے ناموں سے کی گئی ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان اور کالعدم جماعت الاحرار سے ہے۔

حسن ابدال کے علاقے میں ٹیپو سلطان چوک پر اسنیپ چیکنگ کے دوران گاڑی سے کلاشنکوف، رائفل اور گولیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا

SHARE

LEAVE A REPLY