خواتین کیخلاف بیانات، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ

0
56

خواتین کے متعلق حکمران جماعت کے رہنماوں کے ریمارکس پر تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں بھر پور احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

عمران خان نے پارٹی کو پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کل قومی اسمبلی میں خواتین کے بارے میں ریمارکس پر احتجاج ہوگا، غیر مہذب غیر پارلیمانی گفتگو کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا خواتین کے متعلق لیگی رہنماوں نے بازاری زبان استمعال کی ہے، صرف تحریک انصاف نہیں تمام پارٹیوں کی خواتین کا اس سے دل دکھا ہے، خواتین کے متعلق منفی بیان بازی کرنے والے اپنی پارٹی کے لئے بھی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف نے وزیرقانون پنجاب راناثناء اللہ کے پاکستان تحریک انصاف کی خواتین کے بارے میں ناشائستہ بیان پر معذرت کر لی۔انہوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کے بیان سے کسی کا دل دکھا تو اس پر معذرت خواہ ہوں۔

انہوں نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ مخالف سیاسی جماعتوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے صبر و تحمل اور شائستگی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور ایسے الفاظ سے گریز کریں جن سے کسی کی دل شکنی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز مسلم لیگ نون کے بعض رہنماؤں کے بیانات سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معذرت کرتا ہوں۔

SHARE

LEAVE A REPLY