وفاقی وزیرفواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاست بڑا مشکل کھیل ہے، اس کے لئے عقل اور دماغ چاہئے، اپوزیشن کو ہارس ٹریڈنگ کا پتہ چلانا ہے تو مولانا فضل الرحمان کی جیبیں ٹٹولیں۔

وہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

فواد چودھری نے کہا کہ ہم نے پوری کوشش کی کہ اپوزیشن تحریک عدم اعتماد واپس لے لے اور اسٹیٹس کو، کو فیور کرنا چاہئےکیونکہ چیئرمین سینیٹ مشترکہ امیدوار تھے اور انہیں ہٹانا مناسب نہیں تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY