یورپی یونین نے ایران کی دو شخصیات اور پاسداران انقلاب کی یونٹ پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔
یورپی یونین کے مطابق پابندیاں آبنائے ہرمز میں میری ٹائم ٹریفک کی آزاد نقل و حرکت میں خلل ڈالنے پر عائد کی گئی ہیں ۔ ایرانی پاسداران انقلاب بحریہ پرمزگان صوبے کے یونٹ، پاسداران انقلاب بحریہ کے نائب کمانڈر محمد اکبرزادہ اور ایران کی تیل، گیس اور پیٹرو کیمیکل مصنوعات برآمد کنندگان یونین کے نمائندے حامد حسینی پرپابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں کیلئے پہلی بار اپنے بلاک کے نئے اختیارات استعمال کیے ہیں۔













