بٹرفلائی پارک میں ہرطرف مختلف اقسام کی رنگ برنگی ہزاروں تتلیاں اور وہاں موجود پھول ، ان کی تازگی ، خوشبو اوردلکش رنگ جو بکھیرے ہوئے ہیں ایسے کہ جیسے کسی مصور نے کینوس میں رنگوں کی بہار کر دی ہو۔

دبئی کے بٹر فلائی پارک میں مختلف اقسام کی ہزاروں تتلیاں اس پارک کی خوبصورتی میں اضافہ کررہی ہیں وہاں ان تتلیوں کی زندگی کو جلا بخشنے والے بے شمار رنگ برنگے پھول بھی موجود ہیں۔ جو یہاں آنے والوں میں جیسے تازگی پیدا کرتے ہیں۔ دنیا کے سب سے بڑے انڈور بٹر فلائی پارک میں چھبیس مختلف اقسام کی تتلیاں مختلف ڈومز میں موجود ہیں ۔ جنہیں بہت نگہداشت میں رکھا جاتا ہے ۔

پارک میں جیتی جاگتی تتلیوں کے ساتھ ایک میوزیم بھی بنایا گیا ہے جس میں دنیا کے مختلف اقسام کی تتیلوں اور محفوظ کیا گیا ہے ۔ سیاحوں کے لیے یہ پارک بہت کشش رکھتا ہے ۔ وہ گزارے لمحات کو ہمیشہ کے لئے اپنے کیمرے میں قید کر لیتے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY