Published on: 17 Jan 2018
جنوبی افریقہ کی ایک کان سے ایک نایاب اور خوبصورت ہیرا دریافت ہوا ہے جسے دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا قرار دیا گیا ہے۔ اس ہیرے کا وزن 910 قیراط ہے جو لیسوتھو کی ایک کان سے دریافت ہوا ہے ۔ اس کی قیمت کم ازکم پاکستانی روپے میں 4 ارب 40 کروڑ کے برابر بنتی ہے ۔ہیرے نکالنے والی ایک کمپنی جیم ڈائمنڈز کے مطابق اسے جس کان سے نکالا گیا ہے اس کا نام لیٹ سینگ ہے۔
کمپنی کے مطابق ہیرے کی جسامت گالف کی دو گیندوں کے برابر ہے ۔ 2006 میں اسی کمپنی نے دنیا کا ایک اور خوبصورت ہیرا بھی برآمد کیا تھا جسے لیسوتھو پرومِس کا نام دیا گیا تھا اور اس کا وزن 603 قیراط تھا۔ کمپنی کے مطابق یہ دنیا کا پانچواں بڑا ہیرا ہے اور اس کان سے برآمد ہونے والا سب سے بڑا ہیرا بھی یہی ہے ۔ کمپنی نے ہیرے کی ایک تصویر جاری کی ہے جو خام حالت میں ہے اور اس پر کوئی پالش نہیں کی گئی ہے ۔












