امیرجماعت الدعوۃ حافظ سعید کی جانب سے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔
امیر جماعت الدعوۃ حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کو 10 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف جماعت الدعوۃ کے بارے میں اپنے بیان پر 14 روز میں معافی مانگیں ۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ محمد سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے کہا کہ خواجہ آصف کا حافظ سعید کے بارے میں بیان تکلیف دہ اورافسوس ناک ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق خواجہ آصف کو 5 سال قید ہو سکتی ہے، انہیں 10 کڑور روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY