مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے اس قانون کی توثیق کر دی ہے، جس کے تحت حکام کو ملک بھر کے سوشل میڈیا صارفین کی نگرانی کا اختیار حاصل ہو گیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں پارلیمان سے منظور ہونے والے اس قانون میں حکام کو اختیار دیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ہر وہ شخص جس کے پانچ ہزار سے زائد فالوورز ہوں، اس کی آن لائن سرگرمیوں پر نگاہ رکھی جائے۔ اس کے علاوہ نجی بلاگز اور ویب سائٹس کی بھی نگرانی کی جا سکے گی۔ حکومت کے مطابق اس کا مقصد ’فیک نیوز‘ کا مقابلہ کرنا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY