مستونگ کے علاقے درین گڑھ میں ہونے والے دھماکے میں سراج رئیسانی سمیت 150افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 150 زخمی ہیں ۔
لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے پی بی 35 کے امیدوار نوابزادہ سراج رئیسانی کی انتخابی مہم کے دوران دھماکا ہوا ۔
ڈپٹی کمشنر مستونگ نے مرنے والے افراد کی تعداد کی تصدیق کی اور جاں بحق افراد کی تعداد اضافے میں خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سراج رئیسانی بھی شامل تھے جوطبی امداد کےدوران جان کی بازی ہار گئے۔













