پیرس:پی آئی اے فلائٹ میزبان سے کروڑوں کی منشیات برآمد، ملزم زیر حراست

0
62

پیرس میں پی آئی اے فلائٹ میزبان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ، منشیات لیجانے کے الزام میں قومی ائیرلائن کا فضائی میزبان بیرون ملک حراست میں لے لیا گیا ۔ باقی عملے کو پاکستان واپسی کی اجازت دے دی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پیرس جانے والی پرواز پی کے 749 کے فضائی میزبان کو فرینچ کسٹمز نے حراست میں لے لیا ہے۔ فلائٹ اسٹیورڈ تنویر گلزار سے منشیات برآمد کر لی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملزم تنویر گلزار کے خلاف محکمانہ کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے ۔ الزام صحیح ثابت ہونے پر تنویر گلزار کو نوکری سے فارغ بھی کیا جاسکتا ہے تاہم اسلام آباد سے پیرس جانے والی فلائٹ کو قانونی کارروائی کے بعد وطن واپس روانہ کر دیا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY