سابق بھارتی جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو ایک بار پھر مودی سرکار پر برس پڑے۔
بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس مرکنڈے کاٹجو ایک بار پھر مودی سرکار پر برس پڑے اور وزیراعظم عمران خان کے تدبر کے قائل ہو گئے۔
مرکنڈے کاٹجو کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان نے سنجیدگی دکھائی ہے۔ پہلے وہ عمران خان کے ناقد تھے لیکن ایوان میں اُن کی تقریر سننے کے بعد ان کے مداح ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ اس سارے معاملے میں ہمارے سیاستدانوں کا غیر سنجیدہ رویہ دیکھ کر دکھ ہوا، انہیں صرف الیکشن جیتنے کی فکر ہے۔












