پاکستان تحریک انصاف کی منحرف ہونے والی رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے قرآن پاک پر ہاتھ رکھتے ہوئے پیسے نہ لینے کا حلف اٹھا لیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وجیہہ قمر کا کہنا تھاکہ کچھ دنوں سے صبرو تحمل کا مظاہرہ کررہی ہوں، ریاست مدینہ یہ سکھاتی ہے جو ہم آج کل اپنی اخلاقیات کا نمونہ پیش کررہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ ارکان کے گھروں پر حملے کیے گئے اور باپ دادا تک پہنچ گئے ، ریاست مدینہ کیا تقریریں کرنے یا ہاتھ میں تسبیح سے بن جاتی ہے؟ یہ سب عوام کو پاگل بنانے کیلئے ایک ڈھونگ تھا۔

ان کا کہنا تھاکہ صرف سلیکٹڈ احتساب کیا گیا اور مخالفین کو نشانہ بنایا گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY