پاکستان کے لیجنڈری فاسٹ بولر اور سوئنگ کے سلطان کے نام سے مشہور وسیم اکرم نے اپنی کامیابیوں کا سہرا عمران خان کے سر سجادیا۔
انگلش کرکٹرز مائیکل وان، سر الیسٹر کُک، ڈیوڈ لائیڈ اور فل ٹفنل کے ہمراہ ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ ’عمران خان بلاشبہ سب سے بہترین کپتان تھے جن کی کپتانی میں میں کھیلا لیکن وہ قدرتی طور پر اتنے باصلاحیت نہیں تھے بلکہ اپنی محنت اور عزم سے کامیابی حاصل کی‘۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ’میں نے کرکٹ میں جو کچھ کیا، میدان میں اور میدان سے باہر اس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے، وہ ہمیشہ ہمیں اعتماد دیتے، فرنٹ سے لیڈ کرتے اور اپنی صلاحیتوں پر یقین رکھتے تھے‘۔












