فیلیسی : وہ لوگ جو شاہ کے خلاف لڑے ، جنہیں سزائیں دی گئیں اور اذیتیں دی گئیں ، آپ یہ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اب وہ شاہ ہی یلئے ناسٹیلجیک ہو گئے ہی اور شاہ کو واپس چاہتے ہیں ؟ آپ اُنہیں دشمن کیسے کہہ سکتے ہیں ؟ آپ اُن کی جگہ اور اُن کے موجود ہونے کے حق کو کیسے تسلیم نہیں کرتے ؟ جبکہ انہوں نے بھی شاہ کے خلاف مزاحمت کی۔
۔
روح اللہ خمینی : اِن میں سے کوئی بھی نہیں لڑا نا ہی اذیتیں برداشت کیں ، اگر ان کی کوئی کانٹربیوشن contribution ہے تو وہ یہ ہے کہ ان لوگوں نے اُن افراد کی قربانیوں کا فائدہ اُٹھانا چاہا جو حقیقت میں شاہ کے خلاف لڑے اور اذیتیں برداشت کیں ہیں ، آپ کی معلومات درست نہیں ہیں۔ جس وقت شاہ کے خلاف مزاحمت ہو رہی تھی اور عوام اذیتیں برداشت کر رہے تھے تو یہ دائین بازو ( سیکیولر اور لبرل وغیرہ ) کے لوگ باہر ( ملک سے باہر ) تھے ، اور یہ تب واپس آئے جب لوگ شاہ کا تختہ پلٹ چکے تھے ، ہاں یہ سچ ہے کہ ان میں سے ایک گروہ یہیں تھا لیکن یہ گھروں میں دبکے چھپے ہوئے تھے ، جب لوگوں نے مزاحمت میں اپنا خون بہا دیا ، تب یہ اس خون کا فائدہ اُٹھانے کیلئے باہر نکل آئے۔
۔
فیلیسی : امام ، مجھے ٹھیک سے سمجھنے دی جیے ، کیا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ بائیں بازو leftist کے ( لبرل و سیکیولر) گروہ کا شاہ کا تختہ اُلٹنے میں کوئی کردار نہیں تھا ؟ ان کے بہت سے لوگ گرفتار ہوئے ، شہید ہوئے ، تو بائیں بازو گروہ کا کوئی کردار نہیں شمار ہو گا ؟ ان کا زندہ مردہ کسی کھاتے میں نہیں آتا ؟
۔
روح اللہ خمینی : جیسا کہ میں نے کہا کہ انہوں نے کوئی کانٹریبیوشن نہیں کی ، انہوں نے انقلاب کی کوئی مدد نہیں کی ، ہاں کچھ لڑے ہیں ، لیکن ان کے اپنے مقاصد تھے ، اپنے نظریات تھے ، اپنے مفادات تھے۔ فتح میں ان کا ہاتھ نہیں ہے۔ ان ( سیکیولر اور لبرل ) گروہ نے ہماری کوئی مدد نہیں کی ، بلکہ یہ ہمارے سخت خلاف تھے ، انہوں نے فقط ہمارے لیے پریشانیاں اور مسائل بڑھائے ہیں ، شاہ کے زمانے میں بھی یہ ہمارے مخالف تھے اور اب بھی یہ ہمارے مخالف ہیں ، بلکہ ان کا سلوک شاہ سے زیادہ ہم سے دشمنی والا تھا ، یہ کوئی اتفاق نہیں ہے کہ حالیہ سازش انہوں نے کی۔ میری ان کے بارے یہ رائے ہے کہ یہ حقیقی لبرل liberal اور سیکیولر secular ہیں بھی نہیں ، بلکہ آرٹیفیشئل Artificial ہیں ، اور امریکہ کے بنائے ہوئے ہیں۔
فیلیسی : آپ کا مطلب ہے دائیں بازو leftists کو امریکہ نے بنایا ہے ؟
روح اللہ خمینی : جی ہاں ، امریکہ نے بنایا ، اور ان کی حمایت کی ، تاکہ یہ ہمیں برباد کر سکیں۔
فیلیسی : اچھا ، جب اپ کہتے ہیں کہ ” لوگ یا عوام the people ” وغیرہ ، تو اس سے خاص کر مراد اسلامی تحریک سے جڑے لوگ ہوتے ہیں۔ اور میں آپ سے پوچھتی ہوں کہ جو لوگ ، قتل ہوئے ، جو کہ لاکھوں تک پہنچتے ہیں ، وہ آزادی کیلئے مرے یا اسلام کیلئے ؟
روح اللہ خمینی : اسلام ، یہ اسلام کیلئے شہید ہوئے ، اور اسلام کا مطلب سب کچھ ہے ، اسلام میں سب کچھ شامل ہے ، یہاں تک کہ وہ چیزیں جنہیں آپ کی دنیا ( مغرب ) میں آزادی اور جمہوریت سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ ہاں اسلام میں سب کچھ ہے ، اسلام میں سب شامل ہے ، اسلام سب کچھ ہے۔
فیلسیی: اب یہاں اس پوائنٹ پر کیا میں آپ سے پوچھ سکتی ہوں کہ آذادی سے آپ کا کیا مطلب ہے ؟
روح اللہ خمینی : آزادی ، یہ کوئی آسان کانسیپٹ concept نہیں ہے ، لیکن یوں سمجھیے ، کہ آزادی یہ ہے کہ جب آپ اپنا نظریہ اور سوچ کا انتخاب کر سکیں ، اور ان کے بارے میں آزای اور بنا کسی جبر کے سوچ سکیں اور ان پر فکر کر سکیں ، بجائے اس کے کہ آپ پر جبر کیا جائے کہ کیا سوچنا ہے اور کیا نہیں سوچنا ہے ، بلکہ کسی خاص سوچ کو آپ کے دماغ میں فیڈ feed کیا جائے۔ یوں سمجھیے کہ آزادی وہ ہے کہ جس میں آپ جہاں مرضی رہ سکیں ، اور وہ کام کر سکیں جو آپ کو پسند ہے۔
فیلسیی : صرف سوچنا ؟ اس کا اظہار نہیں ؟ اس سوچ کو عمل میں مجسم کرنا نہیں ؟ اس کے علاوہ مجھے جمہوریت کے بارے میں بھی بتائیں ، کیونکہ march 1979 کو جب آپ نے ریفرینڈم referendum کرایا کہ ملک میں کیا نظام عوام چاہتے ہیں ، اور دو چوائسس دئیے کہ یہ ریپبلک Republic ہو گا یا بادشاہت Monarchy ہو گی ؟ تو آپ نے اسلامک ڈیموکریٹک ریپبلک Islamic Democratic Republic کی اصطلاح پر بین Ban لگایا ، آپ نے ڈیموکریٹک democratic کے لفظ پر بین لگایا ، اور آپ نے کہا تھا کہ ” عوام اسلامک ریپبلک Islamic Republic چاہتی ہے ، اس سے ایک لفظ کم یا زیادہ نہیں ، صرف ریپبلک Republic نہیں ، نہ ہی ڈیماکریٹک ریپبلک democratic republic ، اس کو بیان کرنے کیلئے ڈیماکریٹک کا لفظ استعمال نہ کیا جائے ، یہ مغربی سٹائل ہے “۔
سو آپ کا مقصد یہ تھا کہ اسلام ہی نظام ہے ، اور ڈیماکریٹک وغیرہ کی ضرورت نہیں ، کیونکہ یہ سب اسلام میں ہی موجود ہے۔ تو اس طرح ایران کے لوگوں نے ڈیماکریسی کو اس طرح استعمال کرنا شروع کیا گویا یہ کوئی گندا غلیظ لفظ ہو ، اس لفظ میں کیا خرابی ہے ؟
روح اللہ خمینی : سب سے پہلے تو یہ واضح رہے کہ اسلام کو کسی ” صفت ” adjective کی ضرورت نہیں ہے ، جیسا کہ ڈیماکریٹک اسلام democratic Islam ، جیسا کہ میں نے کہا کہ اسلام سب کچھ ہے ، اور یہ ہمارے لیے افسوسناک ہے کہ اسلام جیسے کامل نظریے اور کانسیپٹ کے ساتھ ہم کوئی اور لفظ شامل کرین ، اس کے علاوہ آپ جو اس جمہوریت کا راگ الاپتی ہیں اور اس سے بہت محبت کرتی ہیں ، اس کی کوئی خاص تعریف ہی نہیں ہے ، ارسطو Aristotle کی جمہوریت democracy کچھ اور ہے ، سویت جمہوریت soviet democracy کچھ اور ہے ، کیپٹالسٹ capitalist کی جمہوریت کچھ اور چیز ہے ، ہم اپنے آئین میں ایسا مبہم اور غیر واضح کانسیپٹ داخل نہیں کر سکتے۔
اس کے علاوہ ایک وااقعہ سُنیے جب امام علی جب خلیفہ بنے اور سعودی عرب سے مصر تک ان کی حکموت تھی ، بشمول ایشاء اور افریقہ کے حصے بھی ، ایک دفعہ ان کا ایک یہودی کے ساتھ اختلاف ہوا ، یہودی نے امام علی کو قاضی کے زریعے بُلایا ، تو وہ گئے اور جب وہاں داخل ہوئے تو جج اچانک کھڑا ہو گیا ، اس پر علی غضب ناک ہوئے اور کہا کہ تم میرے لیے کیوں کھڑے ہوئے جبکہ یہودی کیلئے کھڑے نہیں ہوئے ؟ تمہیں دونوں کے ساتھ ہی ایک طرح کا سولک اور رویہ رکھنا ہو گا اور یہی عدل ہے ، کہ تم دونوں کو ایک ہی نگاہ سے دیکھو ۔ اس کے بعد ان کا معاملہ سُنا گیا ، اور جج نے امام علی کے خلاف فیصلہ دیا
آپ جو کہ دنیا بھر میں گھومی پھری ہیں ، اور آپ نے ہر طرح کا حکومتی نظام دیکھا ہوا ہے ، اور دنیا بھر کے حکومتی نظاموں کی تاریخ کو سٹڈی کیا ہے ، اور اس کے علاوہ بھی مختلف اقوم کی تاریخ اور تہذیب کا مطالعہ کیا ہے ، مجھے بتائیے کہ ایسی اس قسم کی پرفیکٹ جمہوریت آپ نے کہیں دیکھی ہے ؟
ریفرینڈم : جب ایران میں شاہ کا تختہ اُلٹ دی اگیا ، تو مارچ 1979 کو ریفرینڈم ہوا جس میں عوام سے یہ سوال پوچھا گیا کہ وہ لک میں کونسا نظام چاہتے ہیں ، 98 فیصد عوام نے اسلامک ریپبلک کے حق میں ووٹ دیا ، اور بعض پارٹیوں نے اس کا بائیکاٹ بھی کیا۔
جسٹن سنو ۔












