یمنی صدر منصور ہادی نے کہا ہے کہ الحدیدہ سے حوثییوں کے انخلا تک فائربندی نہیں ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ حوثی باغی الحدیدہ کے بندرگاہی شہر سے مکمل اور بلامشروط طور پر نکل جائیں۔

دوسری جانب حوثی باغیوں نے الحدیدہ کے علاقے سے نکلنے سے انکار کر دیا ہے۔ اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفِتھس نے کہا تھا کہ فریقین نے بات چیت پر آمادی کا اظہار کیا ہے۔

اقوام متحدہ خبردار کر چکی ہے کہ الحدیدہ کے بندرگاہی علاقے میں جھڑپوں کی وجہ سے یمن میں انسانی بنیادوں پر امداد کی فراہمی شدید متاثر ہو سکتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY