ایران کے دارالحکومت تہران میں 5عشاریہ 2شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں آنے والے زلزلے کے باعث ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔

ایرانی حکام کے مطابق زلزلے کے بعد سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے، تاہم زلزلے کا مرکز ایران کے شہر میشکن دشت سے 40 میل کے فاصلے پر اور تہران کے جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کو ایران کے شمال کے کئی شہروں میں، تہران سمیت محسوس کیا گیا تھا، تاہم ریسکیو و امدادی ٹیموں کو زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY