روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی کا کہنا ہے شہید رہبر آیت اللہ خامنہ ای ہمیشہ شہادت کا انتظار کرتے رہے، ایران کے شہید رہنما شہادت کو اپنے لیے فخر تصور کیا کرتے تھے اور اگر شہید آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات اٹھا کر دیکھ لیں تو آپ کو ان میں شہادت کا ذکر ضرور ملے گا۔
کاظم جلالی کا کہنا تھا آیت اللہ خامنہ ای کے بیانات سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کسی بھی فرد کی جانب سے اس طرح کا جذبہ خالی ہوائی بیانات نہیں ہوا کرتے، ہو سکتا ہے کہ کچھ لوگ شہادت کے دعوے کرتے ہوں لیکن جب ایسا موقع آئے تو وہ اس سے گھبرا جاتے ہوں لیکن آیت اللہ خامنہ ای نے اسے اپنے لیے رحمت جانا اور شہادت کو خوشی سے قبول کیا۔












