شامی ریجن ادلب میں جاری جنگی صورتحال کے نتیجے میں وہاں سے سوا دو لاکھ سے زائد افراد فرار ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے جمعے کے دن بتایا کہ بارہ تا پچیس دسمبر لوگوں کی ایک بڑی تعداد ادلب سے فرار ہوئی جبکہ جنوبی ادلب میں واقع معرة النعمان نامی شہر بالکل خالی ہو چکا ہے۔

اس علاقے کو شام میں اپوزیشن کا آخری گڑھ قرار دیا جاتا ہے۔ شامی اور روسی فورسز اس علاقے میں عسکری کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کی وجہ سے انسانی بحرانی صورتحال کے خطرات سے بھی خبردار کیا جا چکا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY