افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کے نمائندوں اور ملکی اپوزیشن کی سرکردہ شخصیات کے مابین امن مذاکرات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔ یہ بات ماسکو میں ہونے والی اس دو روزہ امن بات چیت کے اختتام پر کہی گئی، جس کی میزبانی روسی حکومت نے کی۔

اس بات چیت میں طالبان کے نمائندوں کے علاوہ افغان اپوزیشن کی تقریباﹰ چالیس سرکردہ شخصیات نے حصہ لیا۔ بدھ کی شام ختم ہونے والی اس مکالمت میں سابق افغان صدر حامد کرزئی بھی شریک تھے۔ ماسکو میں ہونے والی اس بات چیت میں افغان حکومت کا کوئی مندوب شریک نہیں تھا۔ مذاکرات کے اختتام پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ فریقین کے مابین آئندہ مذاکرات جلد از جلد قطر میں ہوں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY