برطانوی وزیر داخلہ پریتی پٹیل اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق پریتی پٹیل نے نئی پارٹی قیادت کے انتخاب کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے، پریتی پٹیل نے بورس جانسن کو خط لکھ کر اپنے استعفے سے بھی آگاہ کردیاتھا۔

 لِز ٹَرس کو برطانیہ کی نئی وزیراعظم منتخب کرلیا گیا جس کے بعد وہ برطانیہ کی تیسری خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئی ہیں۔

انہوں نے پارٹی لیڈر منتخب ہونے کی دوڑ میں اپنی ہی پارٹی کے رشی سونک کوشکست دی، لِز ٹرس نے 81 ہزار 326 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ ان کے حریف رشی سونک نے 60 ہزار 399 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی سیکرٹری خارجہ لِز ٹرس نے ایک ایسے وقت میں اقتدار سنبھالا ہے جب ملک معاشی بحران اور کساد بازاری کا شکار ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY