رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔
حمزہ شہباز کی احتساب عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جوڈیشل کمپلیکس کے اطراف میں سڑکوں کو خارادا تاریں اور کیٹنرر لگا کر بند کر دیا گیا، سٹرکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، پولیس کی بھاری نفری جوڈیشل کمپلیکس کے اندر اور باہر تعینات ہے۔
احتساب عدالت کے جج نجم الحسن کچھ دیر بعد کیس پر سماعت کریں گے۔ شہباز شریف کو عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم اور رمضان شوگر مل کیس میں طلب کر رکھا ہے جبکہ حمزہ شہباز کو صرف رمضان شوگر ملز کیس میں طلب کیا تھا، شہباز شریف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہونگے۔ رمضان شوگر مل کیس میں شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔













