عمران خان کی رہائی پی ٹی آئی کا مذاکرات میں سب سے اہم مطالبہ ہے: ذرائع

0
850

سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا حکومت کے ساتھ جاری اہم مذاکرات میں پہلا اور سب سے اہم مطالبہ ہے۔

ایک حکومتی کمیٹی کے رکن نے تصدیق کی ہے کہ پی ٹی آئی دونوں مذاکراتی ادوار میں عمران خان کی رہائی پر زور دیتی رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے 23 دسمبر کے اجلاس کے دوران عمران خان کی رہائی کو اپنا اولین مطالبہ بنایا، انہوں نے پس پردہ مذاکرات کی تردید بھی کی۔”

انہوں نے مزید کہا، ” 2 جنوری کے اجلاس میں بھی انہوں نے عمران خان اور دیگر کی رہائی پر زور دے کر اپنی بات کا آغاز کیا، جو ظاہر کرتا ہے کہ یہ ان کے لیے کتنا اہم ہے۔”

جب پوچھا گیا کہ کیا پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے رہا کر کے بنی گالہ میں نظر بند کرنا چاہتی ہے، تو ذرائع نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے ان کی مکمل رہائی کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وہ نظر بندی نہیں بلکہ عمران خان کو مکمل آزادی دلوانا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے عوامی مؤقف کے بارے میں سوال پر کہ عمران خان نے صرف پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY