سپریم کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست نمٹا دی۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حلقہ این اے 131 لاہور میں دوبارہ گنتی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بابر اعوان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ گنتی کی اپیل تو اب غیر مؤثر ہو چکی، جس پر بابر اعوان نے جواب دیا کہ جی سر بلکل غیر مؤثر ہو چکی ہے۔












