کرونا کیسز میں اضافے پر عالمی ادارۂ صحت کا اظہارِ تشویش

0
590

عالمی ادارۂ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہینم گیبراسس کا کہنا ہے کہ ان کے ادارے کو یورپ اور شمالی امریکہ میں کرونا وائرس کیسز میں تیزی سے اضافے پر بہت تشویش ہے۔

پیر کو جنیوا میں پریفنگ کے دوران ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث طبی عملے پر کام کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے ایک شخص سے ملاقات کے بعد ڈبلیو ایچ او کے سربراہ دو ہفتے قرنطینہ میں رہنے کے بعد واپس آئے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کی ویکسینز کے بارے میں حالیہ خبریں حوصلہ افزا ہیں۔ پیر کو امریکی کمپنی موڈرنا نے اپنی کرونا وائرس کی ویکسین کے تجربات کے نتائج کا اعلان کیا۔ کمپنی کے مطابق تجربات میں ویکسین 94.5 فی صد کیسز میں مفید ثابت ہوئی۔

ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنس دان سومیا سوامی ناتھن کا کہنا ہے کہ جون 2021 تک عالمی سطح پر ویکسین کی ترسیل کے لیے بہت کم خوارکیں دستیاب ہوں گی۔

موڈرنا کے ویکسین کے تجربات کے فیز 3 میں 30 ہزار رضاکاروں پر تجربات کیے گئے۔ کچھ رضاکاروں کو ‘پلیسیبو’ یعنی بے ضرر مواد دیا گیا جب کہ دیگر کو ویکسین کی خوراک دی گئی تھی۔

موڈرنا کے مطابق جن لوگوں کو ‘پلیسیبو’ دیا گیا ان میں سے 90 سے 95 رضاکاروں کو کرونا وائرس ہوا۔ ان کے علاوہ 11 رضاکاروں میں بیماری کی شدت ظاہر ہوئی۔

SHARE

LEAVE A REPLY