کینیڈین حکومت کا بھارت سے کینیڈا میں سکھوں کے خلاف مبینہ پر تشدد مہم کے بعد سائبر حملوں اور امیگریشن پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ البتہ مبصرین کا کہنا ہے کہ تاحال اس کے فوری طور پر اثرات دونوں ملکوں کی باہمی تجارت پر نہیں پڑے۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی اس وقت مزید بڑھنے کے اندیشہ پیدا ہوا جب منگل کو کینیڈا کی ایک پارلیمانی کمیٹی میں سینئر حکومتی عہدیدار نے بھارت کے وزیرِ داخلہ امیت شاہ پر کینیڈا میں سکھوں کے خلاف مبینہ پر تشدد مہم کی پشت پناہی کا الزام عائد کیا۔

بھارت نے کینیڈا کے اعلیٰ عہدیدار کے الزامات کی تردید کی ہے۔

امیت شاہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی ہیں۔ ان پر الزامات سے کینیڈا اور بھارت میں جاری سفارتی تنازع مزید کشیدہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY