وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر واشنگٹن میں مظاہرہ، ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ

0
985

وینزویلا میں امریکی فوجی کارروائی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وینزویلا کو کنٹرول میں رکھنے کے بیان پر واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرہ کیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کے باہر مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہوئے اور نعرے لگانے کے ساتھ مظاہرین نے’وینزویلا کے خلاف جنگ نہیں’ کے بینر بھی لہرائے ۔

ادھر نیو یارک شہر کے ٹائمز اسکوائر میں مظاہرین نے ریلی نکالی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

اس کے علاوہ پیرس میں بائیں بازو کے مظاہرین نے وینزویلا پر امریکی حملوں کی مذمت کی اور وینزویلا کے جھنڈے لہرائے۔

وینزویلا کے صدر مادورو کی گرفتاری کے خلاف یونان کے دار الحکومت ایتھنز میں ہزاروں افراد نے مارچ کیا۔

روم میں اٹلی کے شہریوں کا وینزویلا میں امریکی آپریشن کے خلاف احتجاج اور ارجنٹینا اور کولمبیا میں بھی امریکی حملے کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےصدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کرمنل چارجز کا اعلان کرتے ہوئےکہا کہ مادورو اور ان کی اہلیہ کو نیویارک منتقل کیا جا رہا ہے، انہیں قانون کے کٹہرےمیں لایا جائےگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر امریکی فوج نے وینزویلا کے دارالحکومت میں ایک غیرمعمولی آپریشن کیا، امریکی فوج کی فضائی، زمینی اورسمندری طاقت کا شاندار مظاہرہ دیکھا گیا، یہ امریکی فوجی طاقت کا ایک غیرمعمولی اور شاندار مظاہرہ تھا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں یہ بھی کہا کہ وینزویلا کو اقتدار کی منتقلی تک ہم چلائیں گے، ہماری تیل کی کمپنیاں وینزویلا جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY