اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ مشیل باچیلیٹ کا کہنا ہے کہ شام میں جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے زیر انتظام علاقے میں دو سو کے قریب خاندان پھنسے ہوئے ہیں۔

باچیلیٹ کے مطابق ان محبوس انسانوں کو فضائی حملوں اور زمینی مسلح کارروائیوں کا سامنا ہے۔ دوسری جانب امریکی حمایت یافتہ شامی کردوں کی عسکری تنظیم سیرین ڈیموکریٹک فورسز کا کہنا ہے کہ داعش نے اپنی گوریلا کارروائیوں میں شدت پیدا کر دی ہے۔ ایس ڈی ایف نے مشرقی شام کے اُس ایک گاؤں باغوز پر چڑھائی کر رکھی ہے، جسے ’اسلامک اسٹیٹ‘ کا آخری ٹھکانہ قرار دیا گیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY