جمعرات کے روز یورپی یونین کی سمٹ کے ایجنڈے پر مہاجرت اور رکن ریاستوں کے سکیورٹی معاملات کو فوقیت حاصل رہے گی۔ اس کے علاوہ یورو زون میں اصلاحات کے معاملے پر بھی یورپی رہنما غور و خوص کریں گے۔
سترہ اکتوبر کی شام کو برطانوی وزیراعظم ٹریزا مَے نے یورپی رہنماؤں سے خطاب کیا تھا۔ انہوں نے اپنی اس تقریر میں مذاکرات اور ممکنہ بریگزٹ ڈیل کی صورت حال کو واضح کیا۔ یورپی یونین نے بریگزٹ مذاکرات کی تازہ ترین صورت حال کے تناظر میں اگلے مہینے ہونے والی خصوصی سمٹ کو منسوخ کر دیا ہے۔












