چین نے امریکی مصنوعات پر ساٹھ بلین ڈالر کے اضافی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اضافی ٹیکس، ایل این جی، گوشت اور جہازوں کے پرزہ جات جیسی مصنوعات پر عائد کیے گئے ہیں۔ چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس حوالے سے مزید اقدامات بھی کر سکتا ہے اور تجارتی جنگ میں پیچھے نہیں ہٹے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کے مشیر برائے اقتصادیات نے بھی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین امریکی صدر کے ارادوں کو ہلکا مت لے، وہ اپنی تجارتی پالیسیوں پر عمل پیرا رہیں گے۔ چین اور امریکا پہلے بھی ایک دوسرے کی مصنوعات پر اضافی درآمدی محصولات عائد کر چکے ہیں












