سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی فاطمہ بھٹو نےکہا ہےکہ عمران خان جنرل ضیاء الحق کے سیاسی نظریےکے وارث ہیں۔
ایک بیان میں فاطمہ بھٹو نےکہا کہ وہ عمران خان سے متعلق واٹس ایپ مضامین نہیں لکھتیں۔
فاطمہ بھٹو نےکہا کہ عمران خان ضیاء الحق کے بیٹے کے سیاسی ساتھی ہیں اور ضیاء کے سیاسی نظریے کے وارث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں اس وحشیانہ سیاست کے حق میں ایک لفظ نہیں کہا اور نہ کہیں گی۔
Published on: 27 Dec 2016
بانی پیپلز پارٹی اور سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی ،پی پی کی سابق سربراہ بے نظیر بھٹو کی بھتیجی اور پی پی شہید بھٹو گروپ کے مقتول سربراہ میر مرتضیٰ بھٹوکی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے کہاہے کہ ان کے حوالے سے پاکستان میںزیر گردش افواہیں گھٹیا اورافسوس ناک ہیں۔
فاطمہ بھٹونے افواہوں کو افسوس ناک قرار دیتے ہو ئے کہا کہ اس قسم کی باتیں پھیلانے والے کچھ احساس کریں۔واضح رہے کہ فاطمہ بھٹو سرگرم سیاست سے دور ہیں اورانکا زیادہ وقت کالم نگاری اور ادبی مصروفیات میں گزرتا ہے












