انسداد دہشت گردی عدالت میں آج سانحہ ساہیوال کے 6 ملزمان پر فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ ساہیوال کے ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں گزشتہ پیشی پر ملزمان کے وکیل کی غیرحاضری کے سبب فرد جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔
یاد رہے کہ 19 جنوری کو ساہیوال کے قریب سی ٹی ڈی کے مبینہ جعلی مقابلے میں ایک بچی اور خاتون سمیت 4 افراد مارے گئے تھے، عینی شاہدین اور سی ٹی ڈی اہل کاروں کے بنایات میں واضح تضادات تھا۔
وزیراعظم نے ساہیوال واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو تحقیقات کرکے واقعے کے ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا جبکہ وزیراعظم کی ہدایت پر فائرنگ کرنے والے اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا اور محکمہ داخلہ پنجاب نے تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنا دی تھی۔












