تھائی لینڈ میں ايک غار میں پھنسے بارہ لڑکوں اور ان کے فٹ بال کوچ کو باہر نکالنے میں ابھی مزید وقت درکار ہے۔ تھائی حکام کے مطابق اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں تاکہ تمام افراد کو بحفاظت باہر نکالا جا سکے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے غار میں پانی بھرا ہوا ہے۔ حکام کے بقول ان نوجوانوں کے پاس مناسب مقدار میں اشیاء خرد و نوش موجود ہیں، جو کم از کم چاہ ماہ تک کے لیے کافی ہوں گی۔ یہ گروپ تیئس جون کو غار میں لاپتہ ہو گیا تھا اور گزشتہ روز ہی انہیں تلاش کیا گیا ہے۔












