زمین کے ماحول کے تحفظ کیلئے دنیا بھر میں ارتھ آورمنایا گیا، اس سلسلے میں رات ساڑھے 8 سے ساڑھے 9 بجے کے دوران غیرضروری لائٹیں بند کرکے ارتھ آور منایا گیا۔

پاکستان میں ارتھ آور کا دورانیہ ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے نو بجے تک تھا اور پورے ملک میں سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں میں غیر ضروری لائٹیں بند کرکے زمین کے تحفظ کے عزم کی تجدید کی گئی۔

جیو نیوز میں اسٹوڈیو اور نیوز روم کی لائٹیں ایک گھنٹے کیلئے بند رکھی گئیں جبکہ اس دوران نیوز اینکرز نے موم بتی جلا کر خبریں ناظرین تک پہنچائیں۔

ارتھ آور 2007 میں متعارف کروایا گیا تھا جس کے بعد اسے ہر سال مارچ کے آخر میں ایک مخصوص دن پر منایا جاتا ہے جس کا مقصد کرہ ارض کو ماحولیاتی آلودگی سے بچانے کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY