ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

رواں ہفتے بدھ (8 مارچ) اور جمعرات (9 مارچ)کے روز ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا، دو دنوں میں انٹر بینک میں ڈالر مجموعی طور 4 روپے 43 پیسے مہنگا ہوا۔

جمعے کے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر کمی دیکھی جانے لگی ، کاروباری لین دین کے دوران ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہوکر 280 روپے کی سطح پر دیکھا گیا ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی کی وجہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار ہیں۔

واضح رہے کہ مرکزی بینک کے مطابق 3 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 9.75 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY