يمن ميں سرکاری افواج اور حوثی باغيوں کے مابين جاری لڑائی ميں پچھلے چار روزکے دوران ڈيڑھ سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہيں۔ سعودی عسکری اتحاد کی حمايت سے يمنی افواج مغربی سرحدی علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے اور باغيوں کو وہاں سے پسپا کرنے کی کوششوں ميں ہيں۔
اس سلسلے ميں حوثيوں کے گڑھ صعدہ صوبے ميں فضائی حملے جاری ہيں۔ دريں اثناء صنعأ ميں کيے گئے ايک فضائی حملے ميں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے، جن ميں ايک خاتون بھی شامل تھی۔
طبی ذرائع کے مطابق ميزائل ايک پيٹرول اسٹيشن پر جا لگا اور اس کے نتيجے ميں ہونے والے دھماکے ميں ہلاکتوں کے علاوہ گيارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ صنعأ ميں يہ حملہ ہفتے اور اتوار کی درميانی شب کيا گيا۔













