فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 36 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا سراغ لگا لیا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کراچی نے ایک اور بے نامی اکاؤنٹ کا پتہ لگا لیا، کراچی کے علاقے نصرت بھٹو کالونی کے رہائشی ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 36 کروڑ روپے کا انکشاف ہوا ہے۔

محمد ابراہیم کے اکاؤنٹ میں 3 سال تک کون پیسے بھیجتا رہا اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ایف بی آر کے مطابق محمد ابراہیم نامی شخص نے سنہ 2015 میں اکاؤنٹ کھولا تھا۔

انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ان لینڈ ریونیو نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ مقامی عدالت نے ملزم کے 10 لاکھ کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY