Published on: 26 Nov 2017
بھارت میں صدارتی محل عام لوگوں کے لیے کھول دیاگیا،اب لوگ ہفتے میں 4دن راشٹرپتی بھون(ایوان صدارت) گھوم سکتے ہیں لیکن انہیں اس کیلئے 50روپے کا ٹکٹ لینا ہوگا۔
بھارتی ٹی وی کے مطابق کوئی بھی ملکی یا غیر ملکی شہری جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک وہاں گھوم سکتا ہے تاہم سرکاری تعطیلات میں بند رہے گا۔
راشٹرپتی بھون گھومنے کیلئے لوگوں کو پہلے راشٹرپتی سیکریٹریٹ کی ویب سائٹ پر رجسٹریشن کرنا ہوگا اور انہیں داخل ہوتے وقت شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی بھی دینا ہوگا۔
آٹھ سال سے کم عمر کے بچوں کا ٹکٹ نہیں ہوگا۔ راشٹرپتی بھون میں داخل ہوتے وقت غیر ملکی شہری کو پاسپورٹ دکھانا ہوگا۔












