مظفر آباد سے تعلق رکھنے والے 2 اور آزاد کشمیر ہی کے علاقے نارو کے 3 بچوں کے سرحد پار جانے کے معاملے پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پانچوں بچے اسی ماہ پاکستان واپس آجائیں گے۔
بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ذرائع نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا ہے کہ بچوں کو اڑی حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 بچوں کا تعلق مظفرآباد سے اور 3 کا تعلق نارو سے ہے جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے، ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے پر بھارتی حکام کےساتھ ستمبر سے رابطے میں ہیں، اس ماہ پانچوں بچے پاکستان واپس آجائیں گے۔
واضح رہے کہ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں پاکستانی بچوں کی بھارت میں قید کا معاملہ اٹھایا گیا تھا












