علیم خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی تمام کمپنیوں کی چیف ایگزیٹوشپ اور ڈائیریکٹرشپ سے استعفیٰ دیا ہے اور اگلے 5 سال تک صرف اپنی حکومتی ذمہ داری نبھاؤں گا۔
انہوں نے بتایا کہ میں پنجاب کے لوگوں کی خدمت کرنے کے لیے کام کروں گا۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تمام وزراء کو کسی قسم کا کاروبار کرنے سے منع کر رکھا ہے۔












