-
دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کی تیسری لہر کے دوران مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 177,964,283 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 38 لاکھ 51 ہزار ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 17 لاکھ 10 ہزار 56 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 83 ہزار 488 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 24 لاکھ 26 ہزار 124 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 6 لاکھ 16 ہزار 157 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 43 لاکھ 66 ہزار 362 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 51 لاکھ 57 ہزار 767 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 4 ہزار 348 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 85 لاکھ 75 ہزار 701 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 3 لاکھ 79 ہزار 601 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 2 کروڑ 96 لاکھ 33 ہزار 105 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 382,289ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 75 لاکھ 43 ہزار 853 ہو گئی۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 1 لاکھ 10 ہزار 530 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 44 ہزار 589 رپورٹ ہوئے ہیں۔
ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 48 ہزار 879 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 53 لاکھ 42 ہزار 28 ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 27 ہزار 576 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 52 لاکھ 49 ہزار 990 ہو چکی ہے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 917 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 45 لاکھ 81 ہزار 6 ہو چکی ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 101 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 47 ہزار 32 ہو گئے۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 86 ہزار 615 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 41 لاکھ 72 ہزار 742 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس 96 ہزار 965 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء کے 38 لاکھ 2 ہزار 52 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 606 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 68 ہزار 175 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 99 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 492 ہو چکی ہے جبکہ کُل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔













