سپریم کورٹ میں پاناماپیپر عملدرآمد کیس کی چوتھی سماعت ملتوی

0
1045

سپریم کورٹ میں پاناماپیپر عملدرآمد کیس کی چوتھی سماعت ملتوی

آج کی سماعت معمول سے زیادہ وقت تک جاری رہی اور وکیل سلمان راجہ اور ججوں کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ ہوا

سپریم کورٹ میں پاناماپیپر عملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے کیس بادی النظر میں جعلی دستاویزات دینے کا ہے لیکن فی الحال بادی النظر سے آگے نہیں جانا چاہتے۔

پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ جمع کرانے کے بعد عدالت عظمت کے 3 رکنی بینچ نے آج کیس کی چوتھی سماعت کی جس میں وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے جس کے بعد عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کردی تاہم سلمان اکرم راجہ کل بھی دلائل دیں گے۔

جسٹس عظمت سعید نے دوران سماعت کہا کہ ہمارے سامنے کیس بادی النظر میں جعلی دستاویزات دینے کا ہے، فی الحال بادی النظر سے آگے نہیں جانا چاہتے ۔اگر جعلی دستاویزات عدالت میں پیش ہوں تو کیا ہوتا ہے؟

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ جعلی دستاویزات پیش کرنے پر مقدمہ درج کیا جاتا ہے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا جعلی دستاویزات پیش کرنے پر7 سال کی سزا ہوتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY