جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر عبوری حکم جاری

0
612

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے عبوری حکم جاری کر دیا۔

سپریم کورٹ نے تمام بینک اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضے میں لے کر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا،جبکہ جی آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کیے گئے تمام بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کر دیے۔

سپریم کورٹ نے اکاؤنٹس کی تمام بینک ٹرانزیکشنز کی مانیٹرنگ کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت عظمیٰ نے جے آئی ٹی رپورٹ میں ذکر کردہ تمام عمارات اور جائیدادوں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی۔

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ایسی تمام پراپرٹیز جن کا براہ راست یا بلا واسطہ مالی فوائد سے تعلق رہا، ان کی خرید و فروخت پر بھی پابندی عائد ہے۔

اس سے قبل جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں جے آئی ٹی رپورٹ پر ملزمان عبدالغنی مجید اور انور مجید نے اپنا جواب سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج جمع کرایا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY