’پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار سے زائد افراد اپنے ممالک واپس جاچکے

0
917

وزارت داخلہ نے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے انخلا سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا ہےکہ پاکستان سے غیرقانونی مقیم ایک لاکھ40 ہزار 322 افراد اپنے ممالک واپس جاچکے ہیں اور یہ تمام افراد رضا کارانہ طور پر اپنے ملک واپس گئے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یکم نومبر سے غیرقانونی مقیم غیر ملکیوں کی گرفتاری اور ملک بدری کاعمل شروع ہوچکا، غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کی رضاکارانہ واپسی بھی جاری رہےگی۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان سے واپس جانے والوں اور ملک بدرکیے جانے والوں سےعزت و احترام کے ساتھ برتاؤ کیاجائےگا، خوراک و طبی امداد سمیت تمام ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY