الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 16 نشستوں پر ضمنی الیکشن 19 مارچ کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کل سے 14 فروری تک جمع کیے جاسکتے ہیں، جانچ پڑتال 18 فروری تک مکمل ہوگی، اپیلیں 22فروری تک دائرکی جاسکیں گی۔
اپیلٹ ٹریبونلز ان اپیلوں کو 27 فروری تک نمٹائیں گے، 28 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری کی جائےگی، امیدوار اپنے کا غذات نامزدگی یکم مارچ تک واپس لے سکیں گے، امیدواران کی حتمی فہرست 2 مارچ کو جاری کی جائےگی اور انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔













