خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16 جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں جس میں آزاد امیدواروں کو برتری حاصل ہے جبکہ تحریک انصاف دوسرے نمبر پر ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق پی کے 100 میں تحریک انصاف کے انور زیب خان 6716 ووٹ لیکر آگے ہیں، جماعت اسلامی کے وحید گل 4196 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 101 باجوڑ ایجنسی میں جماعت اسلامی کے صاحبزادہ ہارون الرشید 7109 جبکہ اے این پی کے لعلی شاہ 5201 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 103 میں تحریک انصاف کے رحیم شاہ 1388 کیساتھ آگے اے این پی کے نثار مہمند ایک ہزار 139 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 104 مہمند ایجنسی میں آزاد امیدوار عباس الرحمن 4ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سجاد خان 3400 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئے اضلاع کے انتخابی حلقے
پی کے 105 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوارشفیق آفریدی 6 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار شیر مت خان 1634 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 106 میں آزاد امیدوار بلاول آفریدی 3433 جبکہ آزاد امیدوار خان شیر آفریدی 2306 کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 108 میں جے یو آئی (ف) کے 4600 سے زائد ووٹ لیکر آگے ہیں۔ پی ٹی آئی یہاں تیسرے نمبر پر ہے۔ 2058 ووٹ لیے۔
پی کے 109 میں تحریک انصاف کے سیّد اقبال میاں 9229 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار عنایت علی 93944 لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 110 اوکرزئی ایجنسی میں آزاد امیدوار غزن جمال 7 ہزار سے زائد ووٹ لیکر آگے جبکہ پی ٹی آئی دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 112 میں آزاد امیدوار میر کلام خان 3609 ووٹ لیکر آگے، جے یو آئی ف کے صدیق اللہ 2064 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 113 جنوبی وزیرستان میں میں جے یو آئی (ف) کے حافظ عصام الدین 1632 لیکر آگے آزاد امیدوار قیوم شیر 1170 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 114 میں پاکستان تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 127 ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے صالخ 105 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 115 میں پی ٹی آئی کے عابد رحمن 3661 ووٹ لیکر آگے جبکہ جے یو آئی ف کے شعیب آفریدی 2279 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔
…………………….
خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے 7 قبائلی اضلاع اور ایک ایف آر ریجن میں صوبائی اسمبلی کی 16
جنرل نشستوں پر انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق پی کے 100 میں تحریک انصاف کے انور زیب خان 253 ووٹ لیکر آگے ہیں، جماعت اسلامی کے وحید گل 183 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 101 میں آزاد امیدوار سیّد احمد جان 177 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اجمل خان 162 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 103 میں اے این پی کے نثار احمد 225 ووٹ لیکر آگے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رحیم شاہ 111 لیکر پیچھے ہیں۔ پی کے 104 مہمند ایجنسی میں تحریک انصاف کے سجاد خان 89 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار عباس الرحمن 88 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 105 خیبر ایجنسی میں آزاد امیدوارشفیق آفریدی 265 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار شیر مت خان 75 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہے۔ پی کے 106 میں تحریک انصاف کے حاجی امیر محمد 371 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار بلال آفریدی 288 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 108 میں آزاد امیدوار ملک جمیل آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے امیدوار دوسرے نمبر پر ہیں۔
پی کے 109 میں تحریک انصاف کے سیّد اقبال 178 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار ابرار جان 121 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 110 میں آزاد امیدوار غزن جمال 140 ووٹ لیکر آگے ہیں، آزاد امیدوار حبیب نور 131 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 111 میں آزاد امیدوار 93 ووٹ لیکر آگے ہیں پی کے 112 میں آزاد امیدوار میر کلام خان 95 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے اورنگزیب خان نے 73 ووٹ حاصل کیے ہیں۔
پی کے 113 میں جے یو آئی (ف) کے حافظ عصام الدین 260 لیکر پیچھے ہیں جبکہ آزاد امیدوار قیوم شیر 313 ووٹ کیساتھ آگے ہیں۔ پی کے 114 میں پاکستان تحریک انصاف کے نصیر اللہ خان 127 ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے صالخ 105 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ پی کے 115 میں اے این پی کے غلام قادر خان 1552 ووٹ کیساتھ آگے ہیں جبکہ جے یو آئی (ف) کے محمد شعیب نے 992 ووٹ حاصل کیے ہیں۔












