فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ قیام امن کے لیے عملی اقدامات کریں۔

نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر ماکروں نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کو ایسے واضح اشارے دیں، جن سے فریقین کے مابین دیرینہ تنازعے کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس موقع پر نیتن باہو نے کہا کہ یروشلم کبھی بھی ’کسی اور کا دارالحکومت‘ نہیں تھا۔ ان کے بقول جتنی جلدی فلسطینی اس حقیقت کو تسلیم کر لیں گے، اتنا ہی جلد امن کی جانب سفر شروع ہو جائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY