تحریک عدم اعتماد: اے این پی کا اپوزیشن کے مارچ میں شرکت کا اعلان

0
1187

پشاورکے علاقے یکہ توت میں اے این پی کے جلسے میں دھماکہ کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق زخمیوں میں بشیر بلور کے بیٹے اور اے این پی کی جانب سے این اے 31 اور پی کے 78 کے امیدوار ہارون بلور بھی شامل ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ہارون بلور یکہ توت میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارنر میٹنگ میں مصروف تھے ۔

پولیس نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے تاہم دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جارہا ہے۔

ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کے امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

سی سی پی او پشاو قاضی جمیل کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں 8 کلو ٹی این ٹی مواد استعمال کیا گیا، ہارون بلور کی سیکورٹی پر 2 پولیس اہل کار مامور تھے۔

دھماکے کے فوری بعد پولیس نے جگہ کو گھیرے میں لے کر شواہد جمع کرنا شروع کردیے ہیں۔

پولیس کے مطابق خود کش حملہ آور کارنر میٹنگ میں پہلےسےموجود تھا ، ہارون بلور کی آمد پر آتش بازی کی جا رہی تھی کہ اسی دوران خودکش حملہ آورنےہارون بلورکےقریب آکر خود کو اڑا دیا۔

واضح رہے کہ ہارون بلور کے والد بشیر بلور 2012 میں قصہ خوانی بازار میں ہونے والے خودکش دھماکے میں شہید ہوگئے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY