سعودی ایئر لائن سے منسلک ادارہ ’فلائی اے ڈیل‘ نے اپنے مختصر فضائی بیڑے کو توسیع دینے کے لیے پچاس طیارے حاصل کرنے کا منصوبہ ہے۔
کم نرخو ں پر مملکت سعودی عرب کے ڈومیسٹک روٹ پر پروازیں فراہم کرنے والے اس ادارے کے سربراہ نے بتایا کہ طیاروں کے حصول کے لیے جلد ہی آر ایف پی جاری کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سعودی ڈومیسٹک روٹ پر کم نرخوں پر فضائی سہولتیں فراہم کرنے والے اس ادارے نے ستمبر میں اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔
ادارے کے سی ای او ، کون کورفیٹس کے مطابق آئندہ ماہ تک طیارہ ساز کمپنی کو آرایف پی جاری کردیں گے ۔
اس وقت ’فلائی اے ڈیل‘ کے فلیٹ میں تین A320 اور 200sشامل ہیں جو 2018کے وسط تک بڑھ کر آٹھ ہوجائیں گے۔
’فلائی اے ڈیل‘ کا اپنے ڈومسیٹک نیٹ ورک میں اگلے چھ ماہ میں توسیع کرنے کے بعد انٹرنیشنل روٹ پر پروازیں شروع کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔
سعودی عرب میں سستے فضائی ٹکٹس کی طلب کافی ہے تاہم اس حوالے سے اب تک خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے ہیں کیوں کہ دیگر ادارے فل سروس کیرئیر یا ہائی برڈکیرئیر فراہم کررہے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY