جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم کے کیخلاف کارروائی ہوگی، نیب

0
804

ڈپٹی چیئرمین نیب امتیاز تاجور کی زیرصدارت ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ اگر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم سمیت دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نیب نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ حاصل کر لی ہے ،اجلاس میں پاناما کیس پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی رپورٹ اور نیب کی طرف سے فراہم مواد اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اتفاق کیا گیا اگر جے آئی ٹی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے حکم دیا تو وزیر اعظم اور دیگر افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

ادھر ایف آئی اے نے ایس ای سی پی میں چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ ٹمپرنگ کے مقدمے میں جمعرات کو 3افسران علی عظیم اکرام ، عابد حسین اور ماہین فاطمہ کے بیانات ریکارڈ کئے، چوہدری شوگر ملز کے خلاف انکوائری رپورٹ میں ٹمپرنگ میں استعمال ہونے والے لیپ ٹاپ کو فرانزک کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کو بتایا تھا کہ چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ایس ای سی پی نے ٹمپرنگ کی ہے جس پر سپریم کورٹ نے ایف آئی اے پر مشتمل جے آئی ٹی تشکیل دی ، جے آئی ٹی نے انکوائری رپورٹ میں ٹمپرنگ ثابت ہونے پر چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی ۔

سپریم کورٹ نے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا جس پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے جبکہ چیئرمین ایس ای سی پی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے 17جولائی تک راہداری ضمانت حاصل کر رکھی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY